• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او کا تھانہ سٹی کا وزٹ،پولیس افسران سے میٹنگ

Oct 3, 2019

چنیوٹ() ڈی پی او چنیوٹ سید حسنین حیدر نے تھانہ سٹی چنیوٹ کا وزٹ کیا ۔ تھانہ کی عمارت،حوالات،فرنٹ ڈیسک،تعمیراتی کام اورتھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔ ڈی پی او نے تھانہ سٹی کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں ایس ایچ اوسٹی انسپکٹر ظفر اقبال،تفتیشی افسران اور ملازمان نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں کرائم،امن وامان اور زیرتفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرتفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کیا جائے،گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ،منشیا ت کے خاتمے کیلئے تمام ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں ۔ تھانہ چوکیات میں آنے والے لوگوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی فوری دادرسی کریں ۔ کسی بھی مظلوم کیساتھ کسی قسم کی نا انصافی زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائےگی ۔ پولیس افسران و ملازمان تھانہ کلچر کی تبدیلی،پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو مستحکم کرنے کیلئے کردار ادا کریں ۔ ڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی حراست،پولیس تشدد،عوام سے بداخلاقی،بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے افسران و ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ ہم سب ایک فیملی اور ٹیم کی طرح ہیں ۔ آپ سب کا دکھ سکھ میرا دکھ سکھ ہے اور کسی بھی معاملے میں آپ سب مجھے اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے ۔ کسی بھی جوان کومیڈیکل،ٹرانسفر،گھریلو محکمانہ یا کوئی دیگر مسئلہ درپیش ہو تو ہمہ وقت مجھے مل سکتا ہے میں اسکا مسئلہ حل کروں گا ۔ تمام افسران وملازمان نیک نیتی ،تندہی اور دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں ۔
بلال الطاف نیوز ٹائم چنیوٹ