• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کا پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب ،

Oct 3, 2019

پریس ریلیز
ساہیوال (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کا پولیس لائنز میں پولیس دربار سے خطاب ،جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جدید پولیسینگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے جدید عصری تقاضوں سے خود کو ہم آہنگ کر تے ہوئے کا ر کر دگی کو بہتر کر نا ہے۔ وردی کی توقیر کے لیے ہر ملازم کو اپنے اپنے حصے کا رول ادا کر نا ہے۔کسی ایک کی غلطی پورے محکمے کے لیے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔مظلوم کی داد رسی اور ظالم کی سرکوبی کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جا ئے۔جرائم پیشہ عناصر سے سختی سے نمٹا جا ئے۔پولیس افسران ساہیوال پولیس کے سلوگن” تحفظ عزت کے ساتھ” پر سختی سے کار بند رہتے ہو ئے عوام کو عزت اور احترام دیں۔ ان کے مسائل کو تسلی سے سن کر ان کی داد رسی کریں۔دوران سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز شہریوں سے اچھے اور پروفیشنل طریقہ سے پیش آئیں۔ بچوں کے ساتھ جرائم اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں اس حوالے سے سکولوں میں آگاہی مہم جاری رکھی جا ئے۔سائنٹفک طریقہ تفتیش وقت کی اہم ضرورت ہے۔زیادتی کے واقعات میں جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کیا جا ئے۔منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا ئے۔آخر میں انہوں نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے احکامات جاری کئے