• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام پہلے ہی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں.ملک شاہ محمد چنڑ

Nov 9, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاولپورکے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام پہلے ہی ڈپریشن کا شکار ہو چکے ہیں اوپر سے عوام دشمن حکومت نے بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مزید مہنگی کرکے عوام کا جینا دوبھر بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب کورونا وائرس نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے تو دوسری طرف حکمرانوں کی نالائقیوں و عدم توجہی کی بدولت کرپٹ مافیا نے روز مرہ کے استعمال کی اشیاء کو ناجائز طور پر ذخیرہ کرکے مصنوعی بحران پیدا کر دیا ہے جس سے عوام کی قوت خرید شدید متاثر و غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں آٹے،چینی،گھی،تیل،سبزیاں،گوشت اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہو چکا ہے اور غریب عوام جن کے ذرائع آمدن محدود ہیں اور وہ عوام جو کورونا وائرس کی وجہ سے بے روزگار ہوگئے ہیں انہیں اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے شدید مشکلات و ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن حکمران طبقے کی عیاشیاں کم ہونے کی بجائے بڑھتی جارہی ہیں اور وہ پہلے سے زیادہ مہنگی گاڑیاں، لباس، خوراک اور رہائش سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔