اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک سکول کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کو آج ہی طلب کیا ہے ، عمران خان نے عدالتی حکم پر پیش ہونے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون اور لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے اور اس معاملے پر وفاقی کابینہ کے اہم وزراءکو بھی آن بورڈ لے لیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے سیکیورٹی سٹاف عدالت پہنچ گیاہے ، عدالت عظمیٰ کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ اضافی نفری سپریم کورٹ کے داخلی و خارجہ راستوں پر تعینات بھی کر دی گئی ہے ۔
سپریم کورٹ میں طلبی ، وزیراعظم عمران خان نے پیش ہونے سے متعلق کیا فیصلہ کیا ہے ؟ جانئے
