• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی ، گیم صرف عمران خان کی ہے ، شیخ رشید کی سپریم کورٹ کے باہر گفتگو

Nov 10, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر داخلہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی ، گیم صرف عمران خان کی ہے ، میں سپریم کورٹ اپنی مرضی سے آیا ہوں ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچے جہاں میڈیا نمائندگان نے انہیں گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کر دی ، ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے یہاں آنے کا کوئی حکم نہیں آیا ، میں نہیں جانتا کہ وزیر اعظم پیش بھی ہوں گے یا نہیں ، لیکن اگر وہ یہاں آئے تو میں ان کے ساتھ عدالت جاؤں گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے وزیر اعظم پر بھی لاگو ہوتے ہیں ، سانحہ اے پی ایس اور تحقیقات سے متعلق بطور وزیر داخلہ جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے متعلق علم نہیں ہوں ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ کے آج ہی طلب کرنے پر اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انہیں عدالت پیش ہونے کا مشورہ دیا۔ نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو کیس پر بریفنگ دی ، وزیراعظم عمران خان کا سکیورٹی سٹاف سپریم کورٹ پہنچا جبکہ ایک ہیلی کاپٹر وزیر اعظم ہاؤس سے اڑ کر بنی گالہ پہنچا جبکہ بنی گالہ سے سپریم کورٹ تک وزیر اعظم کا روٹ بھی لگایا گیا ۔