• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے بھارت کی جانب سے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا

Nov 10, 2021

نئی دہلی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے بعد چین نے بھی دہلی میں افغانستان کی صورتحال پر غور کے لیےبلائی گئے علاقائی قومی سلامتی مشیروں کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین پہلے سے طے شدہ دیگر مصروفیات کی وجہ سے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت نہیں کرپائے گا۔ چین نے اجلاس سے صرف دو روز قبل افغانستان کے حوالے سے ہونے والی اجلاس میں شرکت سے باضابطہ انکار کیا۔افغانستان کی صورت حال پر غور و خوص کے لیے دہلی علاقائی سکیورٹی ڈائیلاگ کی صدارت بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال کریں گے جس میں ایران اور روس کے علاوہ پانچ وسط ایشیائی ممالک قازقستان، کرغیز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے قومی سلامتی مشیروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو بھی افغان علاقائی سکيورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاکستان نے شرکت کرنے سے واضح طورپر انکار کردیا تھا۔