• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ، امریکہ نے اہم اسلامی ملک کو ذمہ دار قرار دیدیا

Nov 11, 2021

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی) امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم پر قاتلانہ حملے میں ایران نواز گروپ ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش گاہ کو اتوار کی صبح ڈرون سے نشانہ بنا یا گیا تھا۔ سیکیورٹی حکام اور عراقی مسلح دھڑوں نے انکشاف کیا کہ یہ حملہ داعش نے کیا تھا تاہم خبررساں ادارے رائٹرز نے حکومتی ذرائع سے خبر دی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون اور دھماکا خیز مواد ایرانی ساختہ تھے۔عالمی میڈیا کے مطابق عراقی حکومتی اہلکاروں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر کیا گیا ڈرون حملہ ایک ایران نواز گروپ کی کارستانی ہے۔ عراقی سلامتی کے اداروں کا کہنا ہے کہ عراق کے ہمسایہ ملک کی جانب سے 7 نومبر کو کیے گئے حملے کی پشت پناہی کا امکان بہت ہی کم ہے لیکن اندرون عراق سرگرم ایران نواز گروپوں میں سے کسی ایک نے یہ کارروائی کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے عراقی صدر برہم صالح سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے مصطفیٰ الکاظمی کی رہائش پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق بلنکن نے کہا کہ یہ حملہ عراق کی خودمختاری اور استحکام پر بھی حملہ تھا۔