• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بارسلونا میں الیکٹرک سکوٹرکے حادثات اور جرمانوں میں دن بدن اضافہ

Nov 12, 2021

بارسلونا(نمائندہ خصوصی)دیگر یورپی ممالک کی طرح بارسلونا میں بھی سفر کے لئے الیکٹرک سکوٹر کے استعمال میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔جنوری اور ستمبر کے درمیان 540 حادثات ریکارڈ کئے گئے، سال 2019 میں سال بھر کے حادثات کی تعداد 489 تھی جبکہ سال 2020 کے مقابلے میں حادثات کی تعداد 54 فیصد زیادہ ہے۔
بارسلونا لوکل پولیس کے مطابق الیکٹرک سکوٹر چلانے والے قانون کی خلاف ورزی پر 14 ہزار 200 جرمانے جاری کئے جا چکےہیں جبکہ 2019 میں یہ تعداد 6 ہزار 5 سو 46 تھی۔ سال 2021 میں الیکٹرک سکوٹر پر سواری کے دوران حادثہ پیش آنے سے 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رواں سال ابھی تک سرخ بتی نہ جلانے پر 2 ہزار 7 سو 46 ہیڈ فون لگا کر الیکٹرک سکوٹر چلانے والوں کو 1 ہزار 4 سو 91 افراد کو جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ یاد رہے الکوحل کے استعمال سامنے آنے پر 500 جبکہ سرخ بتی اور ہینڈ فری استعمال کرنے والوں کو 200 یورو جرمانے کا سامناکرنا پڑ سکتاہے.