ممبئی (نمائندہ خصوصی)بالی ووڈ اداکار شاہ ر خ خان کے بیٹے آریان خان جیل سے تو رہا ہو چکے ہیں لیکن ان کے نظر نہ آنے والے زخموں کو بھرنے میں اس سے زیادہ وقت لگے گا جتنا ان کے اہل خانہ کا اندازہ تھا ، خان فیملی کے قریبی دوست کا کہناہے کہ آریان خان جیل کے تجربے سے صدمے کا شکار ہیں ۔
بھارتی ویب سائٹ ” بالی ووڈ ہنگامہ “ نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ آریان خان زیادہ بات نہیں کر رہے اور خود تک ہی محدود ہیں اور زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی گزارتے ہیں ، دوستوں سے ملنے جانے میں بھی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کرتے ، وہ ہمیشہ سے ہی خاموش طبیعت کے مالک تھے لیکن اب زیادہ ہو گئے ہیں ۔آریان خان کے اہل خانہ کے لوگوں نے بھی انہیں ایسا ہی رہنے دیا ہے ۔
اہل خانہ کے قریبی ذرائع نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ شاہ ر خ خان اپنے بیٹے کیلئے باڈی گارڈ رکھ رہے ہیں، آریان کیلئے گارڈ رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ، شاہ ر خ خان اب اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں ، فی الحال شاہ ر خ خان نے اپنی تمام شوٹنگز کینسل کر دی ہیں ، وہ اپنے بیٹے کے پاس رہنا چاہتے ہیں جب اس کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔
آریان خان جیل سے نکلنے کے بعد اب کس حالت میں ہیں اور ان کا رویہ کیسا ہے ؟ شاہ ر خ خان فیملی کے قریبی دوست نے بتا دیا
