• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ملیکہ شیراوت کی وہ عادت جس سے ان کا بوائے فرینڈ پریشان ہے، اداکارہ خود ہی سامنے لے آئیں

Nov 12, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ملیکا شراوت کا کہنا ہے کہ میرے بوائے فرینڈ کو یہ بالکل پسند نہیں ہے کہ میں جلدی سو جاؤں، وہ اکثر مجھ سے شکوہ کرتے ہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ملیکا شراوت نے ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی اپنے بوائے فرینڈ سے پہلی ملاقات فرانس میں ہوئی جب وہ وہاں اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں تاہم اداکارہ نے بوائے فرینڈ کی شکایت ظاہر نہیں کی۔
ملیکا شراوت نے بتایا کہ میرے بوائے فرینڈ کو اکثر مجھ سے یہی شکوہ رہتا ہے کہ میں بہت جلدی سو جاتی ہوں، لیکن مجھے جلدی سونا پسند ہے۔
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ مجھے پارٹی کلچر بالکل بھی پسند نہیں، میں زندگی گزارنے کے لیے روحانی طریقے اور ایک جامع انداز اپنانا پسند کرتی ہوں۔