• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

محکمہ انہار بہاولپورزون اربوں روپے کی کرپشن کے سیکنڈل میں ملوث افسران کی ورک چارج ملازمین کے ناموں پرکروڑوں روپے کی کرپشن منظرعام پرآگئی

Nov 12, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) محکمہ انہار بہاولپورزون اربوں روپے کی کرپشن کے سیکنڈل میں ملوث افسران کی ورک چارج ملازمین کے ناموں پرکروڑوں روپے کی کرپشن منظرعام پرآگئی ایگزیکٹوانجینئراحمدپورکینال ڈویڑن ساجد محمودنے ایس ڈی اوطلحہ اورایس ڈی حسن محمود کی ملی بھگت سے ورک چارج ملازمین کے ناموں پربوگس ادائیگیاں کیں تنخواہوں کے بلوں پرہاتھوں اورپاو¿ں کے انگوٹھے لگائے گئے ایس ای سرکل بہاولپورنے تحقیقات کے بعدکاروائی کیلئے رپورٹ چیف انجینئرکوبھجوائی توایڈمن آفیسرنے کاروائی کی فائل غائب کردی، نیب اوراینٹی کرپشن سے کاروائی کامطالبہ، باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ انہار میلسی ڈویڑن میں تعینات ایگزیکٹوانجینئرمہرمنظور حسین کی مبینہ اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہونے کے بعدسابق ایگزیکٹوانجینئراحمدپور کینال ڈویڑن ساجد محمودسابق ایس ڈی او حسن محمود سابق ایس ڈی او احمدپورطلحہ نے ملی بھگت کرکے نہروں احمدپورکینال سب ڈویڑن6L/AP نہرسلطان ڈسری اوراوچ ڈسٹری پرورک چارج ملازمین کی تعیناتی ظاہرکرکے مبینہ طورپرکروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں ذرائع کے مطابق ایکسین ساجد محمود ایس ڈی اوحسن محمود اورایس ڈی او محمدطلحہ نے فرضی ملازمین کے ناموں پر تنخواہیں جاری کرنے کے بلوں پرمختلف افراد کے ہاتھوں اورپاو¿ں کے انگوٹھے لگائے اوران کے ناموں پرتنخواہیں وصول کیں تھرڈ پارٹی نے آڈٹ کے دوران بھاری کرپشن پکڑکرایس ای انہاربہاولپورسرکل کورپورٹ بھجوائی توانہوں نے لیٹرنمبری9370-73 مورخہ29 دسمبر2018 چیف انجینئر انہارکوکاروائی کیلئے سفارش کی اورساتھ ہی تحریرکیاکہ گزشتہ تین سالوں کاریکارڈ طلب کیاجائے لیکن چیف انجینئر آفس کے ایڈمن آفیسرنے مبینہ طورپرتین سال سے انکوائری کی فائل دبادی ہے جس کی وجہ سے ایکسین ساجد محمودکوترقی دے کرایس ای انہار میانوالی تعینات کردیاگیاہے حسن محمودراولپنڈی ڈیم پرایکسین تعینات ہے جبکہ ایس ڈی اومحمدطلحہ ایکسین انہاراحمدپورشرقیہ میں ا یکسین کی سیٹ پربراجمان ہے عوامی وسماجی حلقوں نے حکام بالاسے سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔