• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ میں کورونا ویکسین لگوانے جانے والا بھارتی سابق کرکٹر گرفتار ، پھر تین سال کی سزا، اس نے ایسا کیا جرم کیا تھا ؟ حیران کن انکشاف

Nov 13, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی) برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے تین سال قید کی سزا سنا دی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل سٹوڈنٹ ویزے پر تین سال کے لیے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر رہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شہری میلون ڈیاس کو شناخت چوری ہونے کا علم ا±س وقت ہوا جب وہ کورونا وائرس سے بچاو¿ کی ویکسین لگوانے ایک میڈیکل سینٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن کافی وقت پہلے ہی ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔
میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہرشل پٹیل نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر اسے 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاو¿نڈز کمائے جبکہ جعلی شناخت کے لیے 65 ہزار پاو¿نڈز خرچ کیے۔ ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔