• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انٹرپرینیور سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام سٹارٹ اپ ایکسپو آئیڈیاز2021 چیلنج کا اہتمام کیا گیا

Nov 13, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی انٹرپرینیور سوسائٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام سٹارٹ اپ ایکسپو آئیڈیاز2021 چیلنج کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے نئے سماجی اور کاروباری آئیڈیازپیش کیے۔ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز رضوان مجید نے کہا کہ ایونٹ میں پیش کیے گئے طلباء وطالبات کے نئے آئیڈیاز ان کی بہترین ذہنی صلاحتوں کے حامل ہیں اوروہ موجودہ دور کے سماجی و معاشی چیلنج کے مطابق قومی و عالمی مقابلے کی فضا میں بہترین کاروباری آئیڈیاز پیش کر رہے ہیں جن پر عملدرآمد کر کے قومی ترقی میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر مکشوف احمد نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ہونے والی تقریب میں بہاولپور شہر اور مضافاتی علاقوں سے طلباء کی شرکت ان کی مثبت سرگرمیوں کی طرح موجودرجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر اظہر حسین نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں 27سے زائد سٹوڈنٹس سوسائٹیز کام کر رہی ہیں اور آج کا میگا ایونٹ انٹرپرینیورسوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ اورطلباء کی شرکت انتہائی خوش آئند ہے۔ ایونٹ میں شریک طلباء وطالبات نے مختلف سٹالز پر اپنے سوشل اور بزنس آئیڈیاز پیش کیے۔