بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے ) پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 206 خانیوال کے ضمنی الیکشن میں بھرپور الیکشن مہم چلانے کے لیے پیپلزپرٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق یو سی نمبر 2 کے لیے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ایم سلیم راجہ, سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور ملک شاہ محمد چنڑ،اے ڈی خان بلوچ جنرل سیکرٹری پی پی پی ملتان سٹی،چوہدری یاسین ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی ملتان اور ملک ارشد نواز اعوان سٹی جنرل سیکرٹری پی پی پی خانیوال پر مشتمل 5 رکنی الیکشن مہم کمیٹی تشکیل دی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم سلم راجہ اور ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر سید واثق سرجیس حیدر کی الیکشن مہم چلانے کے حوالے سے جو ذمہ داریاں ہمیں سونپی گئی ہیں ہم انشاءاللہ پارٹی قیادت کے بھرپور اعتماد پر پورا اتریں گے اور پیپزپارٹی کی تاریح ساز کامیابی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ،صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،چیف کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین،صوبائی سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم سمیت دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران کا خانیوال کے ضمنی الیکشن پر پورا فوکس ہے اور بھرپور الیکشن مہم چلوا کر عوام کی طاقت سے ہر صورت یہ ضمنی الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہوشربا مہنگائی و بے روزگاری پی ٹی آئی کے سیاہ کارنامے ہیں جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پیپلزپارٹی کا سنہری کارنامہ ہے جسے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے.انہوں نے کہاکہ موجودہ سنگین ملکی صورتحال و عوام دشمن اقدامات کی بدولت پوری قوم تحریک انصاف سے تنگ اور ن لیگ کی دوغلی پالیسیوں سے بیزار ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت عوامی امیدوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں اور 16 دسمبر کو خانیوال کے ذی شعور عوام تیر پر مہر لگا کر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔