• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھر نے سبزی اور فروٹ منڈی یزمان کا اچانک دورہ کیا

Nov 13, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر یزمان شاہد کھوکھر نے سبزی اور فروٹ منڈی یزمان کا اچانک دورہ کیا جہاں انھوں نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے امور کی نگرانی کی۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کا عملہ موجود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ پھل اور سبزیاں مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائیں۔ انہوں نے کہا گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اشیائے خوردونوش کے نرخ نمایاں جگہ آویزاں کیے جائیں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت دشواری کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ میں قائم مختلف سٹال چیک کیے اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔