بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدربہاول پورپولیس کی کارروائیاں، کیٹگریAکامجرم اشتہاری14 سال بعد گرفتار دیگرکارروائیوں میں قمارباز،منشیات فروش اوراسلحہ ناجائزکے ملزم کوبھی گرفتارکرلیا۔مقدمات درج،معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے مطابق ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرپولیس کامجرم اشتہاریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری ہے۔اس سلسلہ میں تھانہ صدربہاول پورپولیس کی گاہے بگاہے مجرمان اشتہاریوں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبرکے مقدمہ میں مطلوب کیٹگری A کے مجرم اشتہاری منظور احمد کو 14 سال بعد گرفتارکرلیا۔اسی طرح دیگر کارروائیوں میں قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمدقاسم،محمدعرفان اورحفیظ کو گرفتارکرلیا۔ جن کے قبضہ سے12000 روپے داؤ پرلگی رقم اورتاش کے پتے برآمدکرلیے۔ منشیات فروش ملزم محمدارشدکے قبضہ سے1100گرام چرس برآمدکرلی۔اسلحہ غیر قانونی رکھنے والے ملزم محمدنعیم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے پسٹل30 بور برآمدرکرلیا۔تھانہ صدر بہاول پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہاکہ معاشرتی امن کو برقراررکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ ایسے عناصر کاقلع قمع کیا جاسکے جوکہ ہماراولین فرائض میں شامل ہے۔
تھانہ صدربہاول پورپولیس کی کارروائیاں،
