• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں” خالد مقبول صدیقی نے واضح کردیا

Nov 14, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان ) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سابق گورنر سندھ دبئی میں مقیم اور ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں۔ پارٹی کا جو بھی رہنما دبئی جاتا ہے وہ ان سے ملاقات کرتا ہے، ان کی خود بھی ان سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان تمام رہنماؤں کو غیر مشروط طور پر واپس لینا چاہتی ہے، اگر اصولوں پر سمجھوتہ کرکے الیکشن لڑیں گے تو شکست ہوگی، ایم کیو ایم کو سیاست برائے سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور اس کے دفاتر کھلنے چاہئیں لیکن ابھی تک کھولے نہیں گئے، اب تو وفاقی حکومت کو کہنا ہی چھوڑ دیا ہے۔