• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناظم جوکھیو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کا موبائل فون اور کپڑے کہاں سے ملے ؟ حیران کن انکشاف

Nov 14, 2021

کراچی(نمائندہ خصوصی) ناظم جوکھیو قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے جام ہاو¿س کے قریب کنویں سے مل گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کنویں سے کپڑے اور موبائل فون نکالا گیا، کیس کے تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے کنویں میں پھینک کر کنویں میں آگ لگائی گئی تھی۔تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر تفتیشی ٹیم کنویں پرپہنچی، موبائل فون کافی حد تک جل چکا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو کا موبائل فون اور کپڑے فارنزک آڈٹ کے لیے پنجاب فارنزک لیبارٹری بھیجے جائیں گے، فارنزک رپورٹ آنے پر تفتیش میں پیشرفت ہو گی۔خیال رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد زیر حراست ہیں۔