اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں، عوام کے چولہے بجھ رہے ہیں اور دل جل رہے ہیں، مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔
دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے لیے فیصلہ اپوزیشن کی سٹیئر نگ کمیٹی کرے گی، سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے ملا خط سٹیئرنگ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کہ پارلیمنٹ کی سطح پر فیصلے متحدہ اپوزیشن کرے گی، فیصلے ملک قوم اور جمہوریت کے بہترین مفاد میں کریں گے، حکومت نے ملک کو تباہی کےکنارے لا کھڑا کیا ہے، ملک مسائل کی آگ میں جل رہا ہے۔
مہنگائی سے پریشان عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے : شہباز شریف
