اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر فواد چوہدری کے گھر پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان معاملہ طے پا گیا جس کے بعد شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے کہا ہے کہ یہ نیشنل ٹیلی ویژن پر ایک نا خوشگوار واقعہ تھا اور اس سے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچی اس وجہ سے مجھے اخلاقی طور پر آگے بڑھنے میں وقت لگا ۔میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی قبول کرتا ہوںاور اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوستی پر ایک شعر بھی لکھا ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا ، نعمان نیاز نے معافی مانگتے ہوئے شعیب اختر سے کہا کہ ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہئے ، سکرین پر جو ہوا اس پر افسوس ہے ۔شعیب اختر نے کہا کہ اگر نعمان نیاز اسی رات معافی مانگ لیتے تو معاملات یہاں تک نہ آتے ، خیر جو میں چاہتا تھا معاملات اسی کے مطابق حل ہوئے ، نعمان نیاز کے لئے دل میں کوئی کچھ نہیں ، معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں ، میں نے لائیو پروگرام بھی اسی لئے چھوڑ اتھا کہ معاملات زیادہ نہ بگڑیں ، مگر بات آگے بڑھ گئی اور یہاں تک پہنچ گئی ۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری کے گھر پر معاملہ طے پاگیا ،شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا
