• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں خوشحالی کا آغاز ہوتا ہے۔

Nov 14, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )ترقیاتی منصوبوں سے علاقے میں خوشحالی کا آغاز ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران مبارکپور کے نواحی منتخب صدر چودھری عبدالمجید، مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین سید برات حسین نقوی نے مبارک پور کنگن روڈ پر سیوریج نالہ اور ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ترقیاتی کاموں سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملتے ہیں اور علاقے میں خوشحالی آتی ہے انہوں نے محلہ حمیداللہ خان، محلہ پیر شاہ،گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول والی گلی، کنگن روڈ،مسلم کالونی میں سیوریج اور ٹف ٹائلز کے رواں منصوبوں کا دورہ کیا اور کام کے معیار کو سراہا قبل ازیں انہوں نے دیہی مرکز صحت مبارکپور میں بھی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مشکور ہیں کہ حکومت نے مبارکپورکی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے دیہی مرکز صحت مبارکپور کیلئے چار کروڑ کے فنڈز فراہم کئے۔