• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیوکلیئر فزکسٹ اور میٹلرجیکل انجینئر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Nov 15, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)
نیوکلیئر فزکسٹ اور میٹلرجیکل انجینئر ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔انہوں نے اپنی ان تھک محنت اور بے لوث جذبے سے قلیل مدت میں یورینیم افزودگی کا وہ کارنامہ سرانجام دیا جو بظاہر ناممکن نظر آتا تھا۔انہوں نے قومی خلائی ایجنسی سپارکو کو منظم کیا اور بیلاسٹک ایٹمی میزائل پروگرام میں بھی کردار ادا کیا۔ ان کا شمار ہمیشہ پاکستان کے بااثر اور قابل احترام سائنسدانوں میں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سائبر سکیورٹی ایکسپرٹ محمد اسد الرحمن نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم کی قبر پر فاتحہ کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت اورکینپ کے قیام سمیت ایسے کئی کارناموںسے پاکستانیوں کا سر فخرسے بلند کیا ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے محسنوں اورملک کے ہیروزکو ان کی زندگی میں ان کاجائزمقام نہیں دیتے