بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) جنوبی پنجاب سکول اولمپکس میں بہاول پورڈویژن کی تاریخی فتح پرسی ای اوظہوراحمدچوہان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی ذاتی دلچسپی حسن کارکردگی اور بہاول پورڈویژن کو اولمپکس میں پہلے نمبرپرلانے اوراعلی کارکردگی پر اپیکاپاکستان کی جانب سے سی ای اوتعلیم بہاول پورکوگولڈ میڈل اوراعزازی شیلڈ دی جائے گی ان خیالات کااظہار فخرالرحمان اظہر جنرل سیکریٹری اپیکا پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ سی ای او تعلیم ظہوراحمدچوہان نے سپورٹس کے ساتھ ساتھ سٹاف اساتذہ کرام کی پرموشن ‘A-17 کے تحت یتیم غریب بچوں میڈیکل ان فٹ ملازمین کے بچوں کی تعیناتی میں پورے پنجاب میں ریکارڈ قائم کیاہے سکول اولمپکس میں پہلی پوزیشن آنے پرآج بہاول پورکے تمام مکاتب فکر اعزازفضلیت محسوس کررہے ہیں سیدفضل غفارمرکزی صدر اپیکا پاکستان ‘ چوہدری شفقت رسول سندھو صدراپیکا پنجاب’ رانامحمداقبال نون چیرمین اپیکا جنوبی پنجاب’ راناوحیدسلطان وائس چیرمین’ حاجی محمداصغر چیرمین اپیکا محکمہ تعلیم بہاول پور’ محمداشرف بھٹی صدر اپیکا بہاول پورڈویژن’ ڈاکٹرمحمدعبداللہ جنرل سیکریٹری’ محمدالطاف بھٹی سینئر نائب صدر’ بشارت علی چیمہ وائس چیرمین’ رفیق احمدخان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نے بھی سی ای او تعلیم بہاول پور ظہوراحمدچوہان کومبارکباددی