• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ناکام و نااہل حکمران اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں

Nov 15, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہےکہ ناکام و نااہل حکمران اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں اور خیبرپختونخواہ حکومت کا پیپلزپارٹی کو پشاور میں 54 واں یوم تاسیس منانے کے لیے جلسہ عام کی اجازت نہ دینا حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔۔انہوں نے کہاکہ 30 نومبر کو ملک بھر کے جیالے پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس ہر صورت کبوتر چوک پشاور میں منائیں گے اور کوئی مائی کا لال طاقت کے بل بوتے پر جیالوں کا راستہ نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ بدمست حکمرانوں کی ناقص گورننس کی بدولت قوم کو کبھی آٹے کے بحران کا سامنا رہے گا اور کبھی گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھگتنا پڑے گی تو کبھی چینی مارکیٹ سے غائب ملے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مافیا کی حکومت ہے،مافیا کے لیے کام کر رہی ہے اور تحریک انصاف کے لٹیرے حکمران کا کرپٹ مافیا کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ نااہل و کاہل وزیراعظم کو پوری کابینہ سمیت پویلین کی راہ دیکھائے بغیر پاکستان کو درپیش سنگین بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا کیونکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں آئی ایم ایف نے ملکی فیصلہ سازی میں اس قدر پنجے گاڑھ لیے ہیں کہ اب تبدیلی سرکار انکے دباوُ میں آ کر عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے جس کی بدولت پاکستان کی نظریاتی سرحدیں کمزور ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل حکومت کے ساڑھے تین سالوں میں چوتھے وزیر خزانہ شوکت ترین نے بھی پاکستان کی ڈوبتی معیشت کا مزید بیڑا غرق کر دیا ہے اور آئندہ وفاقی بجٹ بھی تباہ و مایوس کن ہو گا اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے اور مافیا کی مہنگائی کے ذریعے لوٹ مار کی بدولت عام آدمی کے لیے گھر کا خرچ چلانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے یہی وجہ ہےکہ مہنگائی و بے روزگاری سے تنگ غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔