• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے تھانہ صدر حاصلپور کا اچانک دورہ کیا

Nov 15, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)ریجنل پولیس آفیسر شیر اکبر نے تھانہ صدر حاصلپور کا اچانک دورہ کیا اور انفارمل انسپکشن کرتے ہوئے فرنٹ ڈیسک ریکارڈ، تھانہ کی حوالات و دیگر دفاتر کا معائنہ کیا۔ تفصیل کیمطابق آر پی او شیر اکبر نے انسپکشن کے دوران تھانہ کے رجسٹرز و مینول ریکارڈ اور آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا۔آر پی او نے بیرکس،تفتیشی افسران کے کمرے،مال خانہ اورسرویلینس کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے اور صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے تھانہ کی انسپکشن کے بعد رائے رجسٹر میں اپنے تاثرات کا اندراج کیا۔آر پی او نے تھانہ آئے صحافیوں اور پبلک سے بالمشافہ گفتگو کی اور ان سے انکے مسائل دریافت کیے، اور انہیں بروقت میرٹ پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔