خانیوال(وقار حسین پراچہ )
پاکستان پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر ےگی۔عوامی جماعت ھے عوام کی خدمت کرتی ھے۔عوام کی ووٹوں کی طاقت سے جیتے گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ایم این اے نوید عامر جیوا نے خانیوال میں کرسچن کمیونٹی کے سرکردہ رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ھی واحد لیڈر ھیں جو مینارٹی کے حقوق کی بات کرتے ھیں جو جمہوریت پسند ھیں۔یہ شہیدوں کی جماعت ھے یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو،شہید بےنظیر بھٹو،شہید شہباز چھٹی کی جماعت ھے۔پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سنئیر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک کی خاطر ھمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدو جہد کی اور بے شمار قربانیاں دیں۔ضمنی الیکشن میں آپکے تعاون اور جدو جہد سے میر واثق کامیاب ھونگے۔آپ نے دیکھا کہ ان دو جماعتوں کے امیدواران نے محض ذاتی مفاد کی خاطر پلیٹ فارم تبدیل کرلیا۔عوام منافقت کی سیاست 16-دسمبر کو ہمیشہ کے لئے دفن کردینگے۔سید کرار حیدر شاہ رھنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ خانیوال کی امیدواروں میں میر واثق سرجیس غیر متنازعہ شخصیت ھیں یہ شریف النفس انسان ھیں ھردلعزیز شخصیت ھیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جدو جہد کے ساتھی ھیں۔پی پی پی واحد جماعت ھے جو شہیدوں کی جماعت ھے۔جس نے ھمیشہ حق سچ کی سیاست کی ھے پی پی پی کی فتح حقیقت میں عوام کی فتح ھوگی ۔سید زعیم ترمزی،تقی ظہیر،موسی مختار نے بھی اظہار خیال کیا۔میٹنگ میں ملک دائم علی واھگہ،شان، الیاس جلال، چوھدری بوٹا،چوھدری یونس، خرم منیر،فیصل اسلم،عمانویل تبسّم،ناصر کونسلر،سلیم ولد خورشید، اعجاز پطرس ولد بشیر،رفیق ولد عنائت،اصف ولد ریاض، پرویز ولد طالب،مختار ولد جلال،بشیر ولد ساون سمیت دیگر اکابرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید عامر جیوا ایم این اے،خواجہ رضوان عالم صوبائی سنئیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب،سید کرار حیدر شاہ سابق صوبائی سنئیر نائب صدر PYOجنوبی پنجاب،سید زعیم ترمزی،موسی مختار،تقی ظہیر جب خرم پورہ،مرضی پور پہنچے تو بھرپور استقبال کیا گیا۔گل پاشی کی گئی ۔
پاکستان پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر ےگی
