بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،پکار 15 پر جھوٹی کال کرنے والوں سمیت متعد دملزمان گرفتار،منشیات،داؤ پرلگی رقم اورغیر قانونی اسلحہ برآمد،مقدمات درج،معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گااسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیا جاری رکھی جائیں۔ ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی پالیسی ” جرائم سے پاک معاشرہ’ ‘پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہال پورپولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پولیس تھانہ سول لائنزاور ڈیراورنے پکار15 پر جھوٹی اورمن گھڑت کال کرنے پر ملزمان فقیر علی اورمحمدعباس کو ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیا۔تھانہ مسافرخانہ پولیس نے قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ماجد علی اوراعظم سے داؤ پرلگی رقم3250 روپے،52 پتے تاش جبکہ محمدفیاض،محمداعجاز اورمحمدناظم سے داؤ پرلگی رقم4600لڈوسامان برآمدکرلیا۔پولیس تھانہ سٹی حاصل پور،بغدادالجدیداورصدراحمدپورشرقیہ نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان محمداکرم،محمدکامران اورریاض احمد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے79 لیٹر شراب برآمدکرلی۔ تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے منشیات فروش ملزم عبدالمجید کو گرفتاکرکے اس کے قبضہ سے1260 گرام چرس برآمدکرلی۔ پولیس تھانہ اوچ شریف اورصدراحمدپورشرقیہ نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مظہر حسین اوراللہ دتہ سے 02 پسٹل30 بور برآمدکرلیے۔متعلقہ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،ڈی پی او محمدفیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہمعاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایاجائے گااسی طرح جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیا جاری رکھی جائیں۔
پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،
