• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

” اس اداکار پر حملہ کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دوں گا” بھارتی سیاستدان نے اعلان کردیا

Nov 17, 2021

چنائی (نمائندہ خصوصی) بھارتی ریاست تامل ناڈو کی مقامی سیاسی جماعت پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) کے رہنما سیتھا ملی پزبانی سوامی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی کا جوبھی کارکن جنوبی ہندوستان کے مشہور اداکار سوریا پر حملہ کرے گا اسے ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
اداکار سوریا کی حال ہی میں جے بھیم نامی فلم ریلیز ہوئی ہے جس کے حوالے سے پی ایم کے کا موقف ہے کہ اس فلم نے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی اور ان کی برادری کی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ایم کے رہنما نے سوریا کے خلاف کمشنر آفس میں درخواست بھی دے رکھی ہے۔
سیتھا ملی نے اعلان کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کا کوئی کارکن اداکار سوریا پر حملہ کرے تو وہ اسے ایک لاکھ روپے کا انعام دیں گے۔ انہوں نے بنگلور ایئر پورٹ پر اداکار وجے سیتھوپتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسی طرح کا حملہ ان کی پارٹی کے نوجوانوں کو سوریا پر بھی کرنا چاہیے۔