• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آرمینیا اور آذربائیجان میں پھر جھڑپیں، کئی فوجی مرنے کے بعد آرمینیا نے روس سے مدد مانگ لی

Nov 17, 2021

یروان (ویب ڈیسک) آرمینیااور آذربائیجان کے درمیان ایک سال کے وقفے کے بعد پھر سرحدی جھڑپیں ہوگئیں، آرمینیا اور آذربائیجان کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشرقی سرحد پرآرمینیا اور آذربائیجان کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں 15 آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے۔آرمینین حکام کے مطابق آذری فوج نے 12 آرمینیائی فوجیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ آرمینیائی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ سرحدی جھڑپ میں آذری فوج کی جانب سے توپخانے، چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آذری فوج نے جھڑپوں کے دوران 2 سرحدی چیک پوسٹیں بھی آرمینیائی قبضے سے چھڑا لی ہیں۔دوسری جانب آرمینیا نے روس سے مدد کی درخواست کی اور زور دیا کہ روس 1987 کے دفاعی معاہدے کے تحت آرمینیا کے علاقوں کا دفاع کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی نگورنو کاراباخ کے معاملے پر روس نے آرمینیااورآذربائیجان کے درمیان ثالثی کرائی تھی۔