بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہے تبدیلی سرکار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئینی ترامیم بلڈوز کرکے قواعد و ضوابط اور جمہوری راویات کا مذاق اڑا رہی ہے جس ثابت ہوگیا ہے کہ کنٹینر سے پارلیمنٹ تک کے سفر میں تحریک انصاف کاصرف ایک ہی حدف رہا ہے کہ عوام میں جمہوریت کے خلاف بیزاری پیدا کی جائے تاکہ قوم کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے اور ملک میں صدارتی نظام کی راہ ہموار کی جا سکے کیونکہ قومی وسائل ہڑپ کرنے والوں کے لیے 18 ویں آئینی ترمیم کباب میں ہڈی بن چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انکا جمہوریت اور پارلیمانی روایات و آداب سے کوئی تعلق نہیں یہی وجہ ہیکہ پی ٹی ئی کے ایم این ایز نے پارلیمنٹ ہاوس کو عمران نیازی کا ڈیرہ یا بنی گالا ہاوس سمجھ رکھا ہے اور کھلم کھلا دھونس و دھاندلی اور ہلڑبازی کے ذریعے قانون سازی کرنا چاہتے ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی اپنے فرائض منصبی کو متازعہ بنا لیا۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حقیقت پر مبنی و دبنگ خطاب کرکے کٹھ پتلی حکومت کو ئینہ دیکھا دیا ہے اور حکمرانوں کو بتا دیا ہے کہ وطن دشمن کلبھوشن یادیو کے لیے این آر او لانا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے عجلت میں لائی گئی تمام ئینی ترامیم کا پارلمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر مخالفت کرنے کا اعلان کرکے جمہوریت پسند قوم کی بھرپور نمائندگی کرنے کے ساتھ انکے دل جیت لیے ہیں۔