• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اشرف شوگر ملز نے کرشنگ سیزن 2021-22 کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

Nov 17, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) اشرف شوگر ملز نے کرشنگ سیزن 2021-22 کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اشرف شوگر ملز میں کرشنگ سیزن کے آغاز کے حوالے سے ایک شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر چوہدری محمد یونس جاوید تھے تقریب میں ملز کی سابقہ روایات کے مطابق شوگر ملز میں سب سے پہلے گنا لے کر آنے والی ٹریکٹر ٹرالی ،گڈا، ٹرالر اور ٹرک کے ڈرائیورز حضرات کو کیش انعامات بھی دیے گئے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر یونس جاوید نے کہا کہ شوگر ملز کے کرشنگ سیزن چلنے سے ہزاروں لوگوں کے گھروں کے چولہے جلتے ہیں اور دیہی علاقے کے لو گو ں بہتر ین روز گار میسر آتا ہے اشرف شوگر ملز نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھر پو ر کردار ادا کیا اور کسانوں سے ہمیشہ مثالی تعاون کیاان اعلی روایات اور تعاون کے سلسلے کو آئندہ بھی فروغ د یا جائے گاتا کہ کسانوں کے تعاون سے کسان اور اشرف شوگر ملز دونوں خوشحال رہیں صنعت کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی ہے شوگر انڈسٹری ملک کی واحد انڈسٹری ہے جو شہروں سے سرمایے کو دیہی علاقوں تک منتقل کرتی ہے تقریب کے آخر میں مولانہ عبدالرحمن نے ملک وقوم کی خیرو بر کت اور خوشحالی کیساتھ ساتھ کرشنگ سیزن کی کامیابی کے لیے دعا کروائی اس موقع پر غلام احمد، مستنصر حسین، چو ہدری محمد فلک شیر ،محمد الطاف ، چوہدری محمد یونس بانٹھ، منیر حسین ،نا صر یعقوب ، ناصر جمال، محمد لطیف انجم، رانا ریاست، ، ساجد اختر خان، رانا شفیق الرحمن، رانا شوکت علی ، کرنل (ر) ضیغم عباس، محمد حفیظ، محمد شاہد، رفیع بیگ، منیر ڈوگر، محمد طارق، رضوان احمد ،حاجی عبدالمجید و دیگر موجود تھے