• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی نے سرکاری ملامین اور ان کے بچوں کو مالی وظائف کی ادائیگیوں کے لئے 1195 کیسز کی منظوری دیدی

Nov 17, 2021

ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈسٹرکٹ بہبود فنڈ کمیٹی نے سرکاری ملامین اور ان کے بچوں کو مالی وظائف کی ادائیگیوں کے لئے 1195 کیسز کی منظوری دیدی-ڈپٹی کمشنر/چئیرمین واجد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رقوم کی جلد ادائیگیوں کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں اے ڈی سی سی شیر افگن و دیگر ممبران نے بھی شرکت کی-بہبود فنڈ کمیٹی کی جانب سے اجلاس میں میرج گرانٹ کے 306,مانہ گرانٹ 55,تجہیز و تکفین کے 176 کیسز کی منظوری دی گئی جبکہ فنڈ سے 659 طلبہ کو وظائف کی ادائیگیاں بھی کی جائینگی ڈپٹی کمشنر نے رقوم کی ادائیگیوں کے لئے پراسس جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی وظائف نمایاں کارکردگی والے طلبہ کو دیئے جائیں گےحکومت پنجاب ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات جاری رکھے گی-