ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ احساس کفالت پروگرام کی شفاف ادائیگیوں کیلئے محترک ہوگئے انہوں نے اچانک ننگل امبیاء گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 میں قائم احساس کفالت سنٹر کا اچانک معائنہ کیا اور سنٹر پر رقوم کی ادائیگیوں سمیت خواتین کے لئے سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا-انہوں نے
تعینات عملہ کو رقوم کی ادائیگیوں میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سنٹر پر بیٹھنے کے لئے جگہ کا مناسب انتظام کیا جائے رش کے پیش نظر ادائیگیوں کا عمل تیز کیا جائے-انہوں نے کہا کہ عملہ کے خواتین سے رویہ اور رشوت وصولی شکایت نہیں ملنی چاہیئے
ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ احساس کفالت پروگرام کی شفاف ادائیگیوں کیلئے محترک ہوگئے
