• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سی این جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

Nov 18, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی) کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق فی کلو سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے کا اضافہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کا بوجھ براہ راست صارفین پر پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھاسکتا۔