پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کےلئے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کراچی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ لاہور پہنچنے پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سخت سیکیورٹی میں کھلاڑیوں کو ائرپورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔ لبرٹی چوک لاہور پر سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہنے شہریوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا ٹیم کی قیادت دسن شناکا کریں گے۔۔ پاکستانی ٹیم سیریز کےلئے آج صبح ہی لاہور پہنچ گئی تھی۔ قومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد اور سری لنکن کپتان دسن شناکا کل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے اور پریس کانفرنس میں تیاریوں سے آگاہ کریں گے۔پاکستان اور سری لنکا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ہفتہ کو کھیلا جائےگا۔