کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی کا رحجان رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 83 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔آج جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار194 کی سطح پر تھا۔کچھ وقت کے لیے 100 انڈکس میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا اور یہ 46 ہزار292 کی سطح پر پہنچ گیا تاہم اس کے بعد اس میں مسلسل کمی ہوتی رہی،جب دن کا اختتام ہوا تو 100 انڈکس 46ہزار110 کی سطح پر تھا۔
واضح رہے کہ انٹر بینک میں آج(جمعرات کو) ڈالر 91 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 67 پیسے پر بند ہو ا ۔
ڈالر کی قیمت میں اضافہ مگر سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیے
