• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی، مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حسن علی انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے کیونکہ۔

Nov 20, 2021

ڈھاکا (ویب ڈیسک) بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے باوجود حسن علی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے۔
پاکستان نے جمعے کے روز بنگلادیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔
حسن علی نے میچ کے دوران بنگلادیش کے بیٹر نورالحسن کو آؤٹ کیا اور اپنے روائتی انداز (جنریٹراسٹائل) کی بجائے نور کو ہاتھ کے اشارے سے پویلین کی طرف جانے کا اشارہ کیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ میں نیاتنازعہ کھڑا ہوگیا
ٹوئٹر پر کچھ صارفین حسن علی کو میچ میں شاندار کارکردگی پر داد دے رہیں تو کچھ صارفین ان کے اس بدتمیز رویے پر ان پر تنقید کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ’ مجھے پاکستانی کرکٹر حسن علی سے ایسے رویے کی توقع نہیں تھی’
واضح رہے کہ حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 22 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔