ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بلے باز افیف حسین سے معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنی باؤلنگ پر فیلڈنگ کے دوران تھرو کی جو کہ بلے باز افیف حسین کے پاؤں پر لگی جس کے باعث ان کو ڈاکٹر کی ضرورت پڑی۔میچ ختم ہونے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے اپنے رویے پر افیف حسین سے معذرت کی اور ان کو گلے لگایا۔
بنگلہ دیشی کھلاڑی کو گیند مارنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے معافی مانگ لی
