• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

افغانستان سے چین جانے والے 26ٹن چلغوزے چند ہی منٹوں میں فر وخت

Nov 21, 2021

کابل(نمائندہ خصوصی)افغانستان سے چین برآمد ہونے والے 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں آن لائن فروخت ہوگئے۔افغانستان اور چین کے درمیان چلغوزوں کی تجارت جاری ہے اور کئی فلائٹس سینکڑوں ٹن چلغوزہ چینی مارکیٹوں تک پہنچا چکی ہیں۔

چینی مارکیٹ میں افغانستان سے برآمد شدہ چلغوزوں کی طلب بڑھتی ہی جارہی ہے اور 26 ٹن چلغوزے چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوئے ہیں۔

حال ہی میں افغانستان میں چینی سفیر وانگ یو نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغانستان سے اب تک چلغوزوں کی 10 فلائٹس پہنچ چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 26 ٹن چلغوزہ چند منٹوں میں ہی آن لائن فروخت ہوگیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ چلغوزوں کے بعد اب افغانستان سے ڈرائی فروٹ (خشک میوہ جات) کی بھی تجارت ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان اور چینی وزرائے خارجہ نے ملاقات کی تھی جس میں افغان وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔اس ملاقات کے بعد چین اور افغانستان کے درمیان تجارت بھی شروع ہوگئی تھی۔