پاکستانی نژاد امریکی تاجرشاہد خان نے دولت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دولت میں آگے نکل گئے، ان کے اثاثوں کی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

معروف غیر ملکی جریدے فوربز کی امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست  میں  آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کو امریکہ کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ کے دوسرے امیر ترین شخصیت ہیں۔تیسرے نمبر پر ’اوریکل‘ سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکہ کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔

شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے اور ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں