نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہریوں دور افتادہ ملکی و بیرون ملک سیاحتی مقامات پر شادی کی تقریبات منعقد کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی ایک سروے میں ایسی حیران کن وجہ سامنے آ گئی ہے کہ سن کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔
دی سن کے مطابق ’ون پول‘ اور ’فن جیٹ ویکیشنز‘ کے اشتراک سے کیے گئے اس سروے کے نتائج میں انکشاف ہوا ہے کہ لوگوں کی اکثریت مہمانوں کی تعداد کم کرنے کے لیے دور دراز سیاحتی مقامات پر شادی کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔اس سروے میں دوہزار امریکیوں سے اس حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔
اوسط لوگوں کا کہنا تھا کہ شادی میں 56مہمان بہترین ہیں۔ اس سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ ان میں سے 36فیصد کا کہنا تھا کہ اگر شادی سیاحتی مقام پر ہو تو مہمانوں کی تعداد 50سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ اوسط لوگوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مہمانوں کی فہرست جتنی مختصر ہو گی اتنا ہی انہیں سیاحتی مقام پر شادی کرنے کے لیے حوصلہ ملے گا۔
سروے میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی شادی کسی نسبتاً گرم سیاحتی مقام پر کرنا پسند کریں گے۔
بیرون ملک اور سیاحتی مقامات پر شادیوں کے بڑھتے رجحان کی حیران کن وجہ سروے میں سامنے آگئی
