• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انگلش کھلاڑی جوئے روٹ کا بلے کے ساتھ ایسا کرتب کہ جادوگروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ویڈیو دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہے

Nov 24, 2021

لندن (نمائندہ خصوصی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوئے روٹ کی اپنے بلے کے ساتھ “جادو گری” کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوئے روٹ نے اپنے بلے کو بنا کسی سہارے کے سیدھا کھڑا کیا ہوا ہے اور یہ گر بھی نہیں رہا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ” تصدیق کی جاتی ہے کہ جوئے روٹ ایک جادو گر ہیں۔”
خیال رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 8 دسمبر سے ایشز سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اس بڑے مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔