• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سندھ میں سی این جی سٹیشنزبند

Oct 4, 2019

کراچی (نمائندہ خصوصی)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کی صبح آٹھ بجے معطل کردی جائے گی ۔

سوئی سدرن کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی سٹیشنز کو جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،صوبے بھر میں پیر اور بدھ کے روز بھی سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہمی معطل رکھی گئی تھی.