• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل حاصل پور اور خیرپور ٹامیوالی تحصیل کا دورہ کیا

Nov 24, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر بہاول پور عرفان علی کاٹھیا نے تحصیل حاصل پور اور خیرپور ٹامیوالی تحصیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دور جدید میں ہونے والی ڈیجیٹل گرداوری کی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ سے فصلات کی پڑتال کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور اور اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی بھی ان کے ہمراہ تھے۔