• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم اور کابینہ گمشدہ صحافی کے اہلخانہ کو مطمئن کریں کہ ریاست اس میں شامل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

Nov 25, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ صحافی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کو متاثرہ فیملی کو سننے کی ہدایت کر دی ۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے گمشدہ صحافی کے کیس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استفسار کیا کہ بتائیں کب وزیر اعظ کابینہ متاثرہ فیملی کو سن کر مطمئن کریں گے ، پیر تک تاریخ نہ بتائی گئی تو آئندہ سیکرٹری داخلہ پیش ہوں ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ملک میں جبری گمشدگی کا رجحان موجود ہے ، ریاست ناکام دکھائی دیتی ہے یہ مکمل تباہی ہے ، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ متاثرہ فیملی کو مطمئن کریں کہ ریاست اس میں شامل نہیں، وفاقی حکومت کی ذ مہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے ۔