اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھارتی لوک سبھاکے سپیکر کی جانب سے دورہ بھارت کی دعوت کو مسترد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کو چیئرمین سینیٹ نے مسترد کردیا، سپیکر لوک سبھا کی جانب سے صادق سنجرانی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپ کی شرکت ہمارے لیے اعزاز ہوگا۔تقریب 4 دسمبر کو ہونے جارہی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ نے بھارتی دعوت کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا، مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے۔