• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں اے۔آر۔پی مشن سکول ساہیوال میں ٹریفک قوانین و سموگ آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Nov 25, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ڈاکٹر آصف کمال کی نگرانی میں اے۔آر۔پی مشن سکول ساہیوال میں ٹریفک قوانین و سموگ آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال انسپکٹر ملک نزر فرید ڈائریکٹر اے۔آر۔پی مشن سکول جوزف یزدانی سکول اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ٹریفک انسپکٹر نزر فرید نے زیر تعلیم طلباء کو سموگ آگاہی کےحوالےسے مفصل لیکچر دیا اور انہوں نے کہا کہ سموگ فضائی آلودگی سے پیدا ہونے والا ایک دھواں ہے جس سے بہت ساری بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ماسک اور عینک کااستعمال ضرور کریں اور زیادہ وقت گھروں میں گزاریں۔ اور طلباء کو مزید روڈ حادثات سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر احسن طریقے سے بتائیں۔ سمینار کےاختتام پر سموگ آگاہی پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے جس پر سکول انتظامیہ کی طرف بہترین ٹریفک آگاہی فراہم کرنے پر سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے اس اقدام کو سراہا گیا۔