بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ صدرحاصل پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،مجرمان اشتہاری،ٹارگٹ آفینڈر، قمارباز،منشیات فروش،اسلحہ ناجائز کے علاوہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم بھی گرفتارکرلیا، منشیات، داؤ پرلگی رقم، اسلحہ ناجائز،برآمد،مقدمات درج۔قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتاررکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا،ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی ہدایات کے مطابق بہاول پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے تھانہ کی حدود میں مختلف مقامات پرکارروائیاں کرتے ہوئے مجرمان اشتہاری، ٹارگٹ آفینڈر، قمارباز،منشیات فروش، اسلحہ ناجائز کے علاوہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم بھی گرفتار، منشیات، داؤ پرلگی رقم اوراسلحہ ناجائز بھی برآمدکرلیا۔ مجرمان اشتہاری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کے مقدمہ میں ملوث کیٹگریA کے مجرم اشتہاری اشفاق جبکہ کیٹگری B کے 02 احسان عرف بھولا اورفیاض احمد کے علاوہ ٹارگٹ آفینڈر کے خلا ف کارروائی کرتے ہوئے نورمحمد، دورمحمد اورمحمدصدیق کو گرفتارکرلیا۔قماربازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تجمل عباس،عبدالحنان، سخاوت علی، رضی حسین اورعلی زیب کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پرلگی رقم1200 روپے اوربلیرڈ سامان برآمدرکرلیا۔ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم نورمحمدکو گرفتارکرکے اس5000 روپے ریکور کرنے کے علاوہ دوران تفتیش اسلحہ ناجائز پسٹل30 بور بھی برآمدکرلیا۔ شراب فروش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمدصدیق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے120 لیٹر شراب،235 لیٹر لہن معہ چالوبھٹی وکشید آلات شراب برآمدکرلیے۔ منشیات فروش ملزم محمدعلی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے540 گرام چرس برآمدکرلی۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان اصغر علی اورمحمدزاہد کے قبضہ سے02 عددپسٹل30بور برآمدکرلیے۔تھانہ صدرحاصل پورپولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے،قانون شکنی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہیں گرفتاررکرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچاکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایاجائے گا،ان خیالات کااظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کواسی طرح کی کارروائیاں کرنے کی ہدایات کے دوران کیا۔
تھانہ صدرحاصل پورپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں
