• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کارروائی

Nov 25, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کی اپنے دفتر میں کھلی کچہری،شہریوں کی درخواستوں پربروقت کارروائی/دادرسی نہ کرنے پر02ایس ایچ اوز کو شوکازنوٹس جاری، شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،شہریوں کو میرٹ پرہرصورت انصاف فراہم کیا جائے،ایسانہ کرنے والے افسران کسی عہدے کے اہل نہیں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان کی اوپن ڈور پالیسی اور پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کی حوالے سے پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کا اپنے دفتر میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری،35شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکوبیان کیے،02شہریوں نے بروقت کارروائی/ دادرسی نہ کرنے کی شکایت کی،جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ اوتھانہ سٹی یزمان اور سول لائنزکوشوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جبکہ دیگر درخواستوں پرانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو آن کال لیتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی درست شکایات پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگانے کا مقصد ہی یہی ہیکہ تھانہ لیول پر پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر سے بہتر بنایا جائے،تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف اوردادرسی کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کرلیں،شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری میرٹ پر حل کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔