• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیکریٹری آر ٹی اے کی ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر کی بغیر وردی پرائیویٹ کار میں سڑکوں پر ناکے

Nov 25, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)سیکریٹری آر ٹی اے کی ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر کی بغیر وردی پرائیویٹ کار میں سڑکوں پر ناکے,مبینہ منتھلی کے عوض مخصوص اڈہ جات کی گاڑیاں بغیر پرمٹ سڑکوں پر رواں دواں, منتھلی نہ دینے والے ٹرانسپوٹرز چالانوں کی زد میں آ گئے۔تفصیل کے مطابق سیکریٹری RTA آفس میں تعینات ٹرانسپورٹ سب انسپکٹر حمیرا ناصر نے قانون کو سر عام روندتے ہوئے وردی پہنے بغیر پرائیویٹ کار نمبری LEE-17-9931 میں سڑکوں پر ناکے لگا کر مبینہ طور پر منتھلی نہ دینے والے اڈہ جات سے چلنے والی گاڑیوں کے چالان اور تھانہ میں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس بارے میں ایک ٹرانسپورٹر نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ تھری سٹار اور ملتان منی کوچ کی 80فی صد سے زائد گاڑیاں بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس چل رہی ہیں لیکن ان کی گاڑیاں بند نہیں کی جاتیں جب کہ ان کے اڈہ جات بھی منظور نہ ہیں. TSI حمیرا ناصر اے سی بسیں جو ڈی کلاس اسٹینڈ سے چلتی ہیں اور ان کا روٹ پرمٹ سیکریٹری PTA پنجاب سے جاری ہوتا ہیانھیں بھی ناجائز طور پر روک کر تنگ کیا جاتا ہے کرونا sop کی چیکنگ کے بہانے کء کء دیر تک اے سی بسیں روک کر مسافروں کو خوار کیا جاتا ہے زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ منتھلی دینے والے کو اپنی گاڑیوں میں LPG سلنڈر لگانے کی بھی چھوٹ دی جاتی ہے اور ان گاڑیوں کو روکنے کی بھی زحمت نہیں کی جاتی۔سیاسی و سماجی حلقوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ پنجاب, سیکریٹری PTA پنہاں, اور سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے